لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔چھیپا ذرائع کے مطابق ملنے والی لاش کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔برآمد ہونے والی 40سالہ لاش کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے۔
متعلقہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اورملنے والی لاش کےحوالے سے عینی شاہدین سے تفتیش کر رہی ہے ۔