گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے نائیجریا کے شمال مغربی علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے متعدد طالبات کو اغوا کیا تھا اور انہیں جنگل میں یرغمال بناکر رکھا گیا تھا
گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے نائیجریا کے شمال مغربی علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے متعدد طالبات کو اغوا کیا تھا اور انہیں جنگل میں یرغمال بناکر رکھا گیا تھا

نائیجریا: سیکڑوں مغوی طالبات کو اغوا کاروں نے رہا کردیا

ابوجہ: نائیجریا میں اغوا کی جانے و الی سیکڑوں طالبات کو اغواکاروں نے رہا کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے نائیجریا کے شمال مغربی علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے متعدد طالبات کو اغوا کیا تھا اور انہیں جنگل میں یرغمال بناکر رکھا گیا تھا تاہم اب اغوا کاروں نے تمام مغوی طالبات کو رہا کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے بتایا ہےکہ نائیجریا کے ریاستی گورنر نے طالبات کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی رہائی پر انتہائی خوشی ہے اور تمام طالبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اغواکاروں کی جانب سے رہائی ملنے کے بعد متعدد طالبات کو ایک سرکاری عمارت میں جمع دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین حکام کا کہنا ہےکہ اغواکاروں کی جانب سے 279 طالبات کو رہا کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے طالبات کی تعداد 317 بتائی گئی تھی جو غلط تھی۔