کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز، سیکر ٹری موسٰی کلیم اور اراکین مجلس عاملہ نے منگل کوسند ھ اسمبلی میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے سینئر صحافیوں پر الزام عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.اس حوالے سے سیکرٹری کے یوجے دستور موسی کلیم نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا صحافیوں پر بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے ایک سینئر صحافی نے سوال کیا جس پر وہ جواب دینے کے بجائے الزامات عائد کرنے لگے۔حلیم عادل یہ جان لیں کہ صحافی ان کے من پسند سوال نہیں کرسکتے ہیں ،پریس کانفرنس ایک احتسابی فورم ہوتا ہے جس پر صحافی حقائق جاننے کے لئے تلخ سوالات کرتے ہیں اور سیاستدان کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ تلخ سوالات کا جواب تحمل اور بردباری سے دے۔مگر ان سوالوں کے جواب دینے کے بجائے صحافیوں پر الزامات لگانا آزادی اظہار رائے اور اس احتساب کی نفی ہے,جو جمہوری اقدار کی پہچان ہیں۔واضح رہے کہ منگل کو سند ھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے الزام لگا یا کہ بعض سینئر صحافی حکومتی ترجمان بن گئے ہیں۔اس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا تو حلیم عادل نے لہجہ نرم کرنے کے بجائے مذید سخت رویہ اختیار کیا۔جس کی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور سخت مذمت کرتی ہے ۔