پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیگ ملتوی ہونے پرافسوس کا اظہارکیا۔
پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ماہرین کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ ’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو‘
حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئرکیا۔
Nazar lag gi kisi ki humri PSL ko 😢
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 4, 2021
خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 34 میچز ہونے تھے تاہم 14 میچز کے بعد لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔