ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی ترکی میں کرد آبادی والے علاقے میں پیش آیا۔ حکام نے اسے حادثہ قرار دیا ہے اور ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی حتمی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
ہیلی کاپٹر فوجیوں کو لے کر بینگول سے تاتوان جارہا تھا جب اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔اس حوالے سے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈیفنس کمیٹی کے رکن تولگا اگار نے ٹوئٹ کی کہ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عثمان ارباز ترک فوج کی آٹھویں کور کے کمانڈر تھے۔ الجزیرہ کے مطابق کم سے کم11 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے9 موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے اور دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
اقوام متحدہ اور امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادی ترکی کیساتھ اس واقعہ پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ ترکی میں امریکی ایمبیسی نے بھی اظہار افسوس کا ٹویٹ کیا ہے۔