بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو سو دن مکمل۔کل شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو سو دن مکمل ہو گئے، کل ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کر دی جائیں گی، دلی کے دھرنوں میں مستقل رہنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

مودی سرکار پر کسانوں کا غصہ بجا ہے، انہیں سردی ، گرمی ،اور بارشوں میں رکھا گیا۔ مظاہرین نے دھرنوں میں مستقل رہنے کے لیے تیاریاں کر لیں۔۔
سنگھو بارڈر پر لکڑی کی جگہ لوہے کے راڈ لگانے شروع کر دیئے، گرمی سے بچنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، پنکھے اور اے سی لگائے جا رہے ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بڑی کمپنیاں سب کچھ کھا جائیں گی، بھارت میں اناج کا بحران پیدا ہو جائے گا۔