مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں کروڑوں روپے رشوت کے طور پر استعمال کیے ،ہمارے پاس ثبوت موجود ہے کہ حکومت نے اراکین اسمبلی کو سیاسی رشوت کے طور پر فنڈز دیے جس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔
اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں، اعتماد آپ نے کھویا مگر غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ اپنی بار جمہوریت پرلیکچر اوردوسروں کے ووٹ چوری۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباوسے غلام بنانے کی کوشش نہ کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اورووٹ چورعوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں،حکومت الیکشن کا اعلان کریں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہی کافی ہے ہماری تیاری ہی تیاری ہے ،لوگ اس نا اہل حکومت سے تنگ آگئے ۔