گرفتار ملزم کے قبضہ سے80 عدد غیر ملکی کپڑے کے تھان جن کی مالیت  10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے برآمد کیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزم کا نام آغا محمد ولد خان دیر ہے.
گرفتار ملزم کے قبضہ سے80 عدد غیر ملکی کپڑے کے تھان جن کی مالیت  10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے برآمد کیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزم کا نام آغا محمد ولد خان دیر ہے.

بغدادی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے10لاکھ روپے مالیت کےغیر ملکی کپڑے کی اسمگلنگ ناکام بنادی

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ بغدادی پولیس نے بمقام مہابت خان جی روڈ نزد اعظم خان ہوٹل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم کپڑے کے تھانو کی  سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے80 عدد غیر ملکی کپڑے کے تھان جن کی مالیت  10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے برآمد کیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزم کا نام آغا محمد ولد خان دیر ہے.

گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں بذریعہ بس نان کسٹم کپڑے کے تھان سپلائی  کرتا تھا۔

گرفتار ملزم سے برآمد نان کسٹم سامان اور بس نمبر LWC-8299 کو زیر دفعہ 550 ض ف میں قبضہ پولیس میں لیا گیا جبکہ ملزم کو زیر دفعہ 54 ض ف میں گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔