نیشنل ٹی20کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔فائل فوٹو
نیشنل ٹی20کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔فائل فوٹو

کرونا کا پھیلائو۔ پی سی بی ہیڈکوارٹر جزوی طورپربند کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی کرونا آ گیا،(پی سی بی) کا ہیڈکوارٹر جزوی طورپربند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہیڈکوارٹر کو 3 روزکے لیے جزوی طورپربند کیا گیا ہے اورپی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فنانس اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ضروری عملے کو دفترآنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کوغیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھی اپنا اپنا ردعمل دیا۔

عوام نے بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پرافسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ ہم ان لمحات کو یاد کریں گے۔