امریکہ نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روکنے کا اعلان کردیا، ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان،عراق اور شام کے سوا حملوں سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پرنہیں لگائی گئی اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی پارٹنرزکے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔