1993 اور 1997 کی طرح اس مرتبہ بھی یہ نشست قائد نواز شریف کے نامزد امیدو ار ہی جیتیں گے.1997 میں مرحوم اعجاز شفیع نے موجودہ مسلط وزیر اعظم کو شکست فاش دی تھی 2021 میں مفتاح اسماعیل عمران خان کو شکست دیں گے.
اس حوالے سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسما عیل کو کراچی کے حلقےNA-249 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ضلع غربی قائد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے.
ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اس ضلع سے تاریخی کامیابیاں حاصل کرتے رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار میاں اعجاز شفیع نے 1993 میں اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی اور دوبارہ 1997 میں اسی حلقے سے موجودہ مسلط وزیر اعظم عمران خان کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر کے طویل عرصے کے لئے ملک کے سیاسی منظر سے نکال پھینکا تھا.
آئندہ ضمنی انتخاب میں مفتاح اسما عیل مرحوم اعجاز شفیع کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ NA-249 سے وزیر اعظم کے کسی بھی کٹھ پتلی نمائندے کو شکست دے کر قائد نواز شریف کے چاہنے والوں کو ان کی نشست واپس دلائیں گے.اس حوالے سے مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد نے ایم ایس ایف(ن) سندھ کے شیروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ مفتاح اسماعیل کی کامیابی تک ایم ایس ایف کے نوجوان ووٹ اور ووٹ کی عزت پر پہرہ دیں.
ہمارے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی قیادت کا بہترین انتخاب ہیں جن پر کراچی ضلع غربی کے ووٹر بھی بھرپور اعتماد کرتے ہیں. مفتاح اسماعیل اس حلقے سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے قائد نواز شریف کے شیروں کی کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں گے.
پاکستان کے عوام کو مہنگائی کرپشن اور نا اہلی کے سیاہ دور سے نجات کے لئے مفتاح اسماعیل جیسے دلیر نڈر اور قابل امیدوار کی کامیابی حلقے کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگی. یاسر عدیل شیخ نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے تمام صوبائی ڈویژنل اور ضلعی عہدے داروں کو مفتاح اسماعل کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا ہے کہ حلقہNA-249 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سندھ میں قائد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں کی حکومت کی طرف پہلا قدم ہوگا.
مفتاح اسماعیل جیسے متحرک اور تجربہ کار رہنما کی کامیابی سے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قومی سطح پر کامیابیوں کے نئے دروازے کھلیں گے اور قوم کو بہت جلد مسلط حکمرانوں سے نجات کی نوید ملے گی. پاکستان کی تباہ حال معاشی صورتحال سے نجات کے لئے مفتاح اسماعیل جیسے ماہر معاشیات و اقتصادیات کی کامیابی ملک اور قوم کی اہم ضرورت بن چکی ہے.