خیبرپختونخوا میں ایک اورڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ کے ڈاکٹرعزت خان کورونا وائرس میں مبتلا تھے اوروہ انتقال کرگئے۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرعزت خان ڈی ایچ کیواسپتال چارسدہ میں پرنسپل میڈیکل آفیسرتھے اوروہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔