الیکشن کمیشن نے علی حیدر ویڈیو اسکینڈل کیس کے تناظر میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو 22 مارچ کو سماعت کے لیے مقررکردیا، اوریوسف رضا گیلانی اورعلی حیدر گیلانی کی طلبی نوٰس جاری کر دیے۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے اور نااہلی سے متعلق عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔
ممبر پنجاب نے کہا کہ کیا امیدوار کی جانب سے بدعنوانی کا کوئی ثبوت ہے؟ ۔ عالیہ حمزہ نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بولیاں لگتی رہی ہیں، پورے پاکستان کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں، فوزیہ ارشد کو حفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ پڑے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ویڈیو اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی اورعلی حیدر گیلانی کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ سنا دیا۔ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے اور دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی علی حیدر گیلانی ویڈیواسکینڈل اور یوسف رضاگیلانی کی نااہلی درخواست پرالیکشن کمیشن نے کہاکہ ووٹ کی سیکریسی الیکشن کا حسن ہے، ووٹرکی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے،2018 ویڈیو اسکینڈل آیا بتایاگیاپیسہ چلاہے،2018 ویڈیولوگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی،برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں،چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن میں علی حیدر گیلانی ویڈیواسکینڈل اور یوسف رضاگیلانی کی نااہلی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبرالیکشن کمیشن ارشادقیصر نے کہاکہ ویڈیو ز پہلے دیکھ چکے ہیں ،گزشتہ روزکہاتھا درخواستیں یکجاکریں،ویڈیوز میں موجود تمام کرداروں کو فریق بنائیں۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر2 پٹیشنز میں سے ایک واپس لے لی گئی ،الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ عالیہ حمزہ کا پٹیشن واپس لینے پر بیان ریکارڈ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست گزارعالیہ حمزہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹریبونل میں کئی کئی سال کیسز چلتے ہیں فیصلہ نہیں ہوتا،مریم نواز اورامیدوار کے بیٹے کااعترافی بیان قوم نے سنا،
الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ووٹ کی سیکریسی الیکشن کا حسن ہے، ووٹرکی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے،2018 ویڈیو اسکینڈل آیا بتایاگیاپیسہ چلاہے،2018 ویڈیو لوگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی،برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں،چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں ۔