اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی بند کردی۔مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی بند کردی، حکومت خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مفت علاج نام پرحکومت میں آنے والے چندہ خورعناصر نے کینسر کر مریضوں سے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔