کورونا وائرس کی تیسری لہرکے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومت نے شادی ہالز اور سینماؤں کوکھولنے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔
کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہوسکتی ہے۔ احتیاطی تدابیر پر مزید سختی سے عمل کرنا ہوگا،کورونا وائرس ہر ہفتے نئی شکل اختیار کررہا ہے،وائرس 120بار خود کو تبدیل کرچکا ہے،جیسے ہی وائرس شکل تبدیل کرتا ہے ویکسین کا اثر کم ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کورونا ویکسین وائرس کے خلاف 70فیصد تک کارآمد ہے۔ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ ہر 8ماہ دوبارہ ویکسین لگانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے ملک میں خود ویکسین خود تیارکرنے کی ضرورت ہے۔ترکی سمیت دیگر ممالک پاکستان میں ویکسین بنانے کیلیے تیار ہیں۔وائرس کا پھیلائو روکنے کیلیے آدھے بچوں کو اسکول بلایا جائے،کورونا سے زیادہ تر اموات بزرگوں کی رپورٹ ہو رہی ہیں۔