رکشوں، ٹیکسیوں اور مسافرگاڑیوں پر بھی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو
رکشوں، ٹیکسیوں اور مسافرگاڑیوں پر بھی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو

نو منتخب خاتون سینیٹرکا عدت کا مسئلہ۔ حکومت کا ایک ووٹ کم ہونے کا خدشہ

چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے انتخاب 12مارچ کو ہو گا جس میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے ،اس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی جماعت کی نو منتخب خاتون سینیٹر خالدہ اطیب سے رابطہ کیا ہے اورانہیں عدت سے اٹھنے کے لیے فتویٰ لینے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پرکشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا ہے اورانہیں مشورہ دیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں شامل ہونے کے لیے عدت ختم کرنے کے لیے فتویٰ لے لیں اوراس کی گنجائش نکالیں ۔

اس پر خالدہ اطیب نے جمامعہ بنوریہ اور دارالعلوم دیو بند سے فتویٰ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرلیا ہے ۔خالدہ اطیب کا کہنا ہے کہ انہیں عدت ختم کرنے کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے کوئی دبائو نہیں ہے۔واضح رہے کہ خالدہ اطیب کے شوہرکچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے۔