تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نےتمام 48 نو منتخب سینیٹرزکی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت تمام 48نو منتخب سینیٹرزکی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کو مسترد کیا جس کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کی بطور سینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سینیٹ انتخابات میں جیتنے والے نو منتخب سینیٹرزکی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔یہ نوٹی فیکیشن سینیٹ انتخابات کے آٹھ روز بعد جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نو منتخب سینیٹرز12مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔