راولپنڈی اسلام آباد کے بے روزگار نوجوانوں کیلیے بڑی خبر، وزیراعظم نے ایف آئی اے میں 1 ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھیجی تھی۔ وزیراعظم نے 250 روپے ہر امیدوار سے ریکروٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ بھرتی کے لیے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی ایک ہزار بھرتیوں میں 831 کانسٹیبلز، 150 کے قریب انسپکٹرزاوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہونگے۔ کانسٹیبلزکی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا۔ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہونگی۔