بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ وزیراعظم سے ملاقات میں بیرسٹر سیف نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
علاوہ ازیں آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبد القادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے صوبہ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ اورآزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے ملاقات کی، جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے۔
عبدالقادر نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے عبد القادر کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔