بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

70 کروڑ کا پٹا جس کے گلے میں پڑا ہے وہ ایک دن ضرور بولے گا، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو جتوانے کیلئے غیر جمہوری حربوں کا الزام عائد کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک شخص کا ٹرائل چل رہا تھا، اسے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف کام کررہے ہیں وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں سینیٹر بننے والے سے 70 کروڑ روپے کس نے لیے؟ نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، عدالتیں سوموٹو لے کر منتخب وزیراعظم کو فارغ کرسکتی ہیں وہ خاموش ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آپ دیکھیں گے وہ بولے گا ایک دن کہ کس کو 70 کروڑ روپے دیے۔
سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو جتوانے کیلئے غیر جمہوری حربوں آزمائے جارہے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے اور یوسف گیلانی کی جیت ہوگی۔