اسلام آباد میں “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب
اسلام آباد میں “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب

بہت جلد پورے پاکستان میں ٹرک مستحق افراد کو کھانا فراہم کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت جلد پورے پاکستان میں ہمارے ٹرک مستحق افراد کو کھانا فراہم کریں گے۔
اسلام آباد میں “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کی ٹیم اور ثانیہ نشتر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پناہ گاہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ مزدوروں کے لیے پناہ گاہ نعمت ہے۔ سب سے مشکل کام مزدوروں کا ہے۔ پناہ گاہ کے باعث مستحق افراد باعزت طور پرکھانا کھا سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ پناہ گاہوں کے کھانے کا معیار ہمیشہ اچھا ہو۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ ہر اس علاقے میں پناہ گاہ بنائیں گے جہاں مزدور آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محنت کش پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں توخوشی ہوتی ہے۔ محنت کش کے لیے پناہ گاہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ پناہ گاہوں میں مجبور اور بے کس لوگ آتےہیں۔ پناہ گاہوں کامعیارخراب نہیں ہونےدینا۔ ایسےعلاقےبھی ہیں جہاں دیہاڑی دار بھوکے سوتے ہیں۔ سب سےمشکل کام مزدوروں کا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں لوگوں کو 2 وقت کا کھانا نہیں ملتا۔ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔ غریب لوگوں کے اکاوَنٹس میں پیسے دیں گے۔ کسانوں کو بھی جون میں سبسڈی دیں گے۔
کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پورا اسٹرکچر بنایا گیا ہے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ پاکستان بیت المال احساس کی پناہ گاہیں خوش اسلوبی سے چلا رہا ہے۔ ٹرک تین وقت کھانا پہنچائیں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پورا اسٹرکچر بنایا گیا ہے۔ ٹرکوں میں کچن کااہتمام ہوگا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹرک مخصوص مقامات پر رکیں گے جہاں ضرورت مند کھانا کھاسکیں گے۔ لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیت المال آئی ایس او سرٹیفائیڈہوچکا ہے۔ پاکستان بھر میں ساڑھے 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ مسافر خانوں اور اسپتالوں میں خصوصی طور پر کھانا فراہم کریں گے۔
منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس نے کہا کہ یہ پروگرام احساس پروگرام کے تسلسل میں شروع کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت غریب مزدوروں کو موبائل کچن گاڑیوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جائیگا۔ پروگرام پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پروگرام اسلام آباد اور راولپنڈی میں شروع کیا جائیگا۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے پروگرام کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جائیگا۔