ویسٹ پولیس نے ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم دوران واردات خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ملزم چند گھنٹے قبل ہی شہری اخلاق علی کے کارخانہ میں لوٹ مار کر کے فرار ہوا تھا۔
ایس ایچ او مومن آباد نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 4 سکندر ہوٹل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحیم کو غیر قانونی پسٹل سمیت گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے مومن آباد پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے اخلاق علی کے کارخانہ سے چھینا گیا لیپ ٹاپ، میموری کارڈ و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔
ملزم سے برآمدہ سامان کا مقدمہ الزام 212/2021 شہری کی مدعیت میں تھانہ مومن آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ساتھیوں حبیب، شیرزمان اور اختر کی تلاش جاری ہے۔