این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب 18 مارچ کی بجائے اب 10 اپریل کو ہوگا

               
March 10, 2021 · اہم خبریں, قومی
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کردی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب اب 10 اپریل کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کو شفاف اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لیے پولنگ تاریخ تبدیل کی گئی، پنجاب حکومت نے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں پر وقت مانگا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوری تعینات کرے۔