پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی مندی، 531 پوائنٹس کی کمی، تین روز میں گراوٹ 2145 پوائنٹس رہی
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی مندی، 531 پوائنٹس کی کمی، تین روز میں گراوٹ 2145 پوائنٹس رہی

اسٹاک مارکیٹ، 3 دن میں سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مندی کا رجحان رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی 531 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
آج انڈیکس کی کم ترین سطح 43620 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہوکر43691 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 7831 ارب روپے ہوگئی۔
دوسری جانب تین روز میں انڈیکس کی گراوٹ 2145 پوائنٹس ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے کا نقصان ہوا۔