لاڑکانہ میں غائب کی گئی ایک کروڑ روپے مالیت کی سرکاری گندم برآمد کر لی گئی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گندم کھلی مارکیٹ میں کرپشن کے ذریعے فروخت کی گئی، سرکاری گندم کی 25ہزار7سو 99 بوریاں محکمہ خوراک کے گودام میں چھپائی گئی تھیں۔
سرکل افسراینٹی کرپشن امان اللہ راجپر کےمطابق لاڑکانہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرکی شکایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں گذشتہ روز وگن روڈ پر محکمہ خوراک کےگودام پر چھاپہ ماراگیا جہاں مجموعی طور 25 ہزار 799 بوری گندم غائب ہونے کا سراغ لگا لیا گیا۔
گندم کی بوریوں کا شمار رات گئےتک جاری رہا۔ رپورٹ کےمطابق یہ گندم کھلی مارکیٹ میں کرپشن کے ذریعے فروخت کی گئی ہے۔ گودام کیپر اور دیگر اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کیاجارہاہے۔
غائب کی گئی گندم کی مالیت اندازاً ایک کروڑ روپے ہے۔ مارکیٹ کےان تاجروں کابھی پتہ لگانےکی کوشش کی جارہی ہےجنہوں نےغیرقانونی طورپریہ گندم خریدی ہے۔