چاروں ممالک کے سربراہان ورچوئل ملاقات کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن کی پہلی سمٹ ہوگی
چاروں ممالک کے سربراہان ورچوئل ملاقات کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن کی پہلی سمٹ ہوگی

چین کیخلاف امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کا پہلا سربراہی اجلاس جمعہ کو ہوگا

امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت پر مشتمل 4 ممالک کی پہلی ’کواڈ‘ سمٹ جمعے کو ہوگی۔
امریکی صدر اور آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے جمعے کو ورچوئل ملاقات کریں گے جبکہ یہ امریکی صدر کی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی سمٹ ہوگی۔
اس سے قبل کواڈ کے مختلف وزارتی اجلاس ہوتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے۔
اس سمٹ میں خطے اور دنیا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق بائیڈن کی کثیرالملکی اتحادیوں اور پارٹنرز سے ابتدائی بات چیت ہوگی جس میں خطے کے علاوہ کورونا صوتحال پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
کواڈ چار ممالک کا بحرہند اور بحرالکاہل میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور تجارت پر چینی اثرو سوخ کم کرنے کیلئے بنایا گیا غیر رسمی اتحاد ہے۔
اس اتحاد کے تحت سربراہان کے اجلاس، آپس میں فوجی مشقیں اور معلومات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔