محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کو براہ راست صارفین کے بینک اکاونٹس میں منتقل کرنے کے لیے کا نیا خود کار نظام متعارف کر ادیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیکس گزاروں کو ان کے سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی ان کے بینک اکاوَنٹس میں ہوگی۔
ممبر آئی آر آپریشنز نے انکم ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی ادائیگی کیلئے خودکار نظام کا افتتاح کیا۔ نئے نظام کے اجراسے ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت مزید کم ہو جائے گی
ایف بی آر کے مطابق کاروباری کمیونٹی کو بروقت ٹیکس ریفنڈ ادائیگی سے ریلیف ملے گی۔ ایف بی آر خو د کار نظام کو تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
ایف بی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار بینک اکاؤ نٹس کے ساتھ ساتھ بینک کا آئی بی اے این نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔