اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو
اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو

حمزہ شہباز کے انگوٹھے کا نشان تصدیق کیلیے فرانزک لیب کو ارسال

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے انگوٹھے کا نشان تصدیق کیلیے فرانزک لیب کو ارسال کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف اوردیگرکیخلاف رمضان شوگرملزریفرنس پرسماعت جاری ہے،شہباز شریف اورحمزہ شہبازنے عدالت میں حاضری مکمل کرائی ،جج احتساب عدالت نے استفسارکیاکہ حمزہ آپ نے رہائی کے وقت کسی دستاویزپرانگوٹھالگایاتھا؟حمزہ شہبازنے جواب دیا کہ جی انگوٹھالگوایاتھا۔

حمزہ شہبازنے عدالت میں تصدیق کیلیے سادہ کاغذپرانگوٹھالگایا ،عدالت نے تصدیق کیلیے انگوٹھے کانشان فرانزک لیب کوارسال کردیا ، نیب کے گواہ نعمت علی کابیان قلمبندکیاجارہاہے ،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچوہدری سماعت کررہے ہیں۔