کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید53 اموات اور2ہزار258نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار377 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار497 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہے۔ 5 لاکھ 66 ہزار493افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار662افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار448، خیبر پختونخوا 2 ہزار129، اسلام آباد میں 516، گلگت بلتستان میں 104، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 316 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار579، خیبر پختونخوا 74 ہزار722، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار406، پنجاب میں ایک لاکھ 80 ہزار944، بلوچستان 19 ہزار157، آزاد کشمیر 10 ہزار730 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔