ملک بھر میں شب معراج آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی

علمائے کرام آج ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کی عظمت وفضیلت پرروشنی ڈالیں گے۔

               
March 11, 2021 · اہم خبریں, قومی
رسول کریمؐ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیا۔فائل فوٹو

رسول کریمؐ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیا۔فائل فوٹو

ملک بھر میں شب معراج آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

علمائے کرام آج ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کی عظمت وفضیلت پرروشنی ڈالیں گے، جامعہ نعیمیہ لاہورکے مہتمم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ رسول کریمؐ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیااور اسے معراج مومن سے تعبیر فرمایا۔