احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

جعلی انگوٹھا لگانے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی غیرمشروط معافی منظور

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکی رہائی کی دستاویزات پر دستخط نہ کرانے کے معاملے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی جعلی انگوٹھا لگانے پرغیرمشروط معافی منظورکرلی گئی،عدالت نے پراسیکیوشن اوروکیل کی مداخلت پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کومعاف کردیا ۔

کے مطابق جج احتساب عدالت نے کہاکہ جیل حکام نے رمضان شوگرملزکیس میں مچلکے پرجعلی انگوٹھالگایا،مچلکے پرانگوٹھے اورعدالت میں لیے گئے انگوٹھے کے نشان میں فرق ہے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ آپ حمزہ کے انگوٹھے کے نشان کافرانزک کرالیں،وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کوفرانزک کانہیں کہاکرتے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے ہم معافی مانگتے ہیں۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ محتاط رہنا،جب مچلکے آئیں توملزم کے اپنے انگوٹھے کانشان لیاکرو،ضمانتی مچلکوں کی دستاویزات واپس عدالت کوبھی بھجوانا ہوتی ہیں،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچوہدری نے سماعت کی۔