دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اورلاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔فائل فوٹو
دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اورلاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں تصادم۔ 16 سے زائد افراد زخمی

ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا،علاقہ میدان جنگ بن گیا ، دونوں اطراف کے 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پرلاٹھیاں چل گئیں، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے حملے میں 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 افراد کو نازک حالت کے سبب کراچی منتقل کردیا گیا۔

دو برادریوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر تلخ کلامی شروع ہوئی اور تین دن سے جاری کشیدگی کے بعد آج تصادم ہوگیا۔

دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اورلاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔