سابق وزیر خزانہ اور سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن سندھ مفتاح اسماعیل نے ضمنی الیکشن حلقہ NA-249کے حوالے سے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ہاؤس کارساز روڈ کراچی پر پارٹی ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا,جس میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کہ ذمہداران نے بھرپور شرکت کی اور بلدیہ ٹاؤن کراچی میں کیمپنگ کہ ساتھ، پولنگ ایجنٹ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
اس حوالے سے مسلم اسٹوٍڈنٹ فیڈریشن ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے امت کو بتایا ہے کہ ماضی میں بھی ہونے والے الیکشن میں یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہی رہے گا حلقہ میں ہونے والے ضنمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکی جیت کے لئے دن رات محنت کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور آج سے ہی ضنمنی الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے ۔