ترکی اور مصر کے درمیان سات سال سے کشیدہ تعلقات میں بہتری آنے لگی، ترکی نے سفارتی سطح پر مصر سے رابطے شروع کر دیے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزیرخارجہ میولود چاوش کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ انٹیلی جنس اور وزارت خارجہ کی سطح پر رابطے میں ہیں۔ مصر سے سفارتی سطح پر رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترک انٹیلی جنس حکام نے مصر کے سیکیورٹی حکام سے معاشی، سفارتی اور سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے قاہرہ میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
مصر نے ترکی کی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مثبت ردعمل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مصر میں فوج کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹانے پر 2013 سے ترکی کے مصر سے تعلقات کشیدہ تھے۔