بالی وڈ کے معروف عامر خان کا کہنا ہے کہ محبت کے معاملے میں ماضی میں انہیں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا گیا۔
عامر خان کی کرن راؤ سے شادی کو 15 سال سے زائد کاعرصہ گزرچکا ہے تاہم ماضی میں ایک ایسا وقت بھی گزرچکا ہے جب عامر خان محبت کے معاملے میں خود کو خاصا بدقسمت تصور کرچکے ہیں ۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔
عامر خان نےکہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔
خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی ان کی پڑوسی رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دوبچے جنید اورایرا بھی ہیں تاہم شادی کے 16 سال بعد عامر اور رینا کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بعد ازاں عامر نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے۔