ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے۔فائل فوٹو
ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے۔فائل فوٹو

بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کیسے مل گیا؟۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے،بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کیسے مل گیا؟عدلیہ سے درخواست ہے نیب کی درخواست کانوٹس اورایکشن لے ۔

جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے،نیب کاکام ہے کرپشن کو پکڑے جس میں بری طرح ناکام ہوا،میں اورنوازشریف جیل کاٹ چکے، نیب ناکام ہواتورونا شروع کردیا،نیب اب کہہ رہا ہے کہ مریم نواز سیاسی بیانات دے رہی ہیں ۔

یگی رہنما ے کہاکہ میرا نہیں خیال اس سے زیادہ مضحکہ خیزدرخواست کوئی اورہوسکتی تھی،نیب نے جب بلایا میں گئی، مجھ پر قاتلانہ حملہ، پتھراﺅ کیاگیا،پتھر، گولیاں کھانے کے بعد بھی نیب کے گیٹ کے باہرایک گھنٹہ کھڑی رہی۔

مریم نواز نے کہاکہ آپ کا کام کرپشن پکڑنا تھاآپ نے اپنی ذمہ داریاں تبدیل کرلیں ،نیب انتقام کا ادارہ ہے جب بلاتے ہیں انہیں بے نقاب کرنے جاتی ہوں،بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کیسے مل گیا؟انہوں نے کہاکہ جس کیس میں گرفتارکیاگیا اس پر آج تک ریفرنس نہیں ہوسکا،اتنابڑاجھوٹ ہائیکورٹ میں بولا کہ مریم تعاون نہیں کر رہی ،جب مجھے زیرحراست رکھا تو روز پوچھتے تھے کونسی کتابیں پڑھتی ہیں ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ میرے کامیاب جلسے ہو رہے تھے ان کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے،ریفرنس بنتا ہوگاتوبنائیں لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں ،لانگ مارچ ہو رہا ہے تو مریم کو گرفتار کرلو؟انہوں نے کہاکہ لوگوں کو نظرآرہا ہے کہ آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیاگیا،جاوید لطیف کی حب الوطنی پر مجھے ذرابھی شک نہیں ،پاکستان زندہ باد ہے اوررہے گا۔

مریم نواز نے کہاکہ ن لیگ کو باربار انتقام کا نشانہ بنایاتوآپ بھی اس کی زد میں آئیں گے ،نیب کو یہی تکلیف ہے کہ میں آٹا چینی چورکو چور کہہ رہی ہوں، پاکستانی شہری ہوں آئین اورقانون مجھے سیاست کا حق دیتا ہے،مہنگائی سے پسے عوام اورلاقانونیت کیخلاف بھی بولوں گی ،ان کی اقرباپروری اوراے ٹی ایمزکے بارے میں بھی بولوں گی ،آٹاچینی گیس بجلی چوری کیخلاف بھی بولوں گی ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ مریم نواز دو بار بے گناہ جیل کاٹ آئی تیسری بار بھی کاٹ لے گی ،خوف تم لوگوں کے دماغ میں ہوگامیرے دل میں نہیں ،عدلیہ سے درخواست ہے نیب کی درخواست کانوٹس اورایکشن لے ،انہوں نے کہاکہ سیاستدان سیاست نہیں کرے گا تو اورکیاکرے گا،جیل ضمانت منسوخی کی دھمکیوں سے ڈرالین گے تویہ نہیں ہوگا،گیڈر بھپکیاں کسی اورکو نہیں دینا، تمہارے دماغوں میں خوف ہوگامیرے نہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ حکومت صرف خفیہ چیزوں پر چل رہی ہے وہ چیزیں بے نقاب ہوگئیں،ان کاکہناتھا کہ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کاذکر نہیں ،کیمرے کس نے لگائے کس کی اجازت اورکس کی سرپرستی میں لگے ۔لیگی رہنما نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہریں لگی تھیں،امیدوارکے خانے کے نام پرمہریں ہیں تووہ امیدوارکیلیے ہی ہے ،معاملہ عدالت لے جائیں گے انشااللہ یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نیب کرپشن پکڑنے کاادارہ نہیں رہا،نیب صرف عمران خان کے مخالفین کو ہراس کرنے کا ادارہ ہے ،ان کاکہناتھا کہ ویکسین آگئی ہے کورونا توانشااللہ چلاجائے گا،عمران خان کی ویکسین یہی ہے کہ عوام انہیں گھر بھیجے ،مریم نواز نے کہاکہ کورونا حکومتی جلسوں میں نہیں ،اپوزیشن کے جلسوں اورمیٹنگز میں آتا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ لانگ مارچ اوراستعفے دونوںآپشن موجود ہے،آج ہماری اپنی میٹنگ ہے ،پی ڈی ایم کا کل اجلاس ہے ،انشااللہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اسے گھر جانا پڑے گا،لیگی رہنما نے کہاکہ آپ کا مریم نواز کو باہر بھیجنے کا خواب پورانہیں ہوگا،ان کاکہناتھا کہ کوئی ایسا نہیں جس نے گیلانی کوووٹ نہیں دیا،یوسف رضاگیلانی جیت جاتے تو عبدالغفور حیدری بھی جیت جاتے ۔