بھارت۔ مندرسے پانی پینے پر14 سالہ مسلمان لڑکے کو تشدد کونشانہ بنادیا گیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں 14 سالہ آصف نامی مسلمان لڑکے کو اس لیے تشدد کو نشانہ بنایا کیونکہ اس نے ایک مندرسے پانی پیا تھا۔
وائرل ہونے والی وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 23 سالہ لڑکا شرنگی نندن جو مندرکی دیکھ بھال کرنے والا ہے ، وہ مسلمان لڑکے سے اس کا نام اوراس کے والد کے نام پوچھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔
SORRY SORRY SORRY EXTREMELY SORRY ASIF. #SorryAsif pic.twitter.com/oA1GOkNdHr
— Vinod Kapri (@vinodkapri) March 14, 2021
مسلمان لڑکے کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا جرم یہ تھا کہ وہ مسلمان تھا اوراس سے پیاس لگنے پرایک مندر سے پانی پی لیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تشدد کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے لیا۔