صوبے بھر کی درگاہیں 28 مارچ سے 8 اپریل تک بند رہیں گی، صوبائی وزیر اوقاف
صوبے بھر کی درگاہیں 28 مارچ سے 8 اپریل تک بند رہیں گی، صوبائی وزیر اوقاف

کورونا کی تیسری لہر‘ سندھ میں مزار اور درگاہیں بند کردی گئیں

سندھ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔
محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات 15مارچ سے 15 اپریل تک بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ نے مزاروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات پر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مزارات اور درگاہوں میں ہونے والی تمام تر تقریبات اور اجتماعات 15 اپریل تک معطل رہیں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہوگئی ہے اور مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.1 رہی۔