افغان حکومت کے بعد طالبان نے بھی ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی۔
قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان ماسکو میں رواں ہفتے ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں، طالبان کا دس رکنی وفد ماسکو کانفرنس میں شریک ہوگا جس کی قیادت نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کریں گے۔
اس سے پہلے ہفتے کو افغان حکومت بھی ماسکو میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے کا کہہ چکی ہے، روس میں افغان امن مذاکراتی کانفرنس 18 مارچ کو ہورہی ہے۔
ہم کئی بار اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراچکے ہیں
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos