امریکہ کی نائب صدرکملا ہیرس کی میسا چوسٹ ایونیو میں واقع رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔
مسلح شخص کو دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران گرفتارکیاہے ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی ہے جو سان آنٹونیو کا رہائشی ہے ، پولیس نے گرفتاری کے بعد مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملزم سے ” اے آر 15 سیمی آٹو میٹک رائفل “ اور شارٹ گن برآمد کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ گولیوں کے 113 راﺅنڈ بھی قبضہ میں لیے گئے ہیں جو کہ غیر تصدیق شدہ ہیں ۔ نائب صدر کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث گھر پر موجود نہیں تھیں۔