سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتویٰ دیا ہے کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔
مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوگا، کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا ہے کہ علما کا اس بات پراتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
انہیوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ23لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر اور27 لاکھ 3 ہزار 176 ہلاک ہو چکے ہیں۔