پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ بلیک میلنگ اور ہراسانی سے متعلق کیس پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی معاملات وکیل دیکھ رہے ہیں اوراس وقت میرا فوکس کھیل پر ہے ۔
دورہ جنوبی افریقہ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ اہم ہے ، آج سے کیمپ شروع ہو رہاہے ، جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے ۔سیشن کورٹ کے ہراسانی و بلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کوان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو وکلادیکھ رہے ہیں ، میر فوکس کھیل پر ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا ، میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہیں ، ناموں پر بحث ہوتی ہے جو ہونی چاہیے ، ون ڈے میچز ہمارے لیے اہم ہیں ، کیمپ میں بھی انٹر اسکواڈ میچز رکھے ہیں ، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کو بہت اچھا موقع ملے گا ، کپتانی کرتے ہوئے بہت سیکھا اورآگے بھی سیکھوں گا ۔