عوامی کالونی پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے اپنے کرائے دار کو قتل کرنے والے مالک مکان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔
گز شتہ روز تھانہ عوامی کالونی کی حدود کورنگی نمبر6 نزد محمدی مسجد دوپہر تین بجے کرائے دارحفیظو رحمن اور مالک مکان آصف ولد عارف کاآپس میں لڑائی جھگڑا ہوا۔اسی اثناء میں مالک مکان کابھائ آفتاب احمد ولد عارف چھری لیکر آیا اور اپنے کرائے دار حفیظوالرحمن کو چھری کے پے در پے وارکر کے قتل کردیا اور اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والے اپنے بھای کوبھی چھری کے وار سےزخمی کردیا۔جوکہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔جبکہ ملزم آفتاب موقع واردات سےفرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور لوگوں کے مجمع دیکھ کراپنے آپکو ایک کمرے میں بند کرلیاتھا۔
اس حوالے سے عوامی کالونی پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرملزم کو آلہ قتل چھری سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم پر مقدمہ الزام نمبر 183/21 بجرم دفعہ 302/324 ت پ تھانہ کورنگی عوامی کالونی میں درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔