ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سوشل میڈیا اور ٹریفک مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کیا اورڈی آئی جی ٹریفک کی کارکردگی کو سراہا ۔
ٹریفک مانیٹرنگ یونٹ کا قیام سوشل میڈیا کو مزید فعال کر نے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں گوگل میپ اور کیمرورں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو چیک کیا گیا اور ٹریفک روانی میں پیش آنے والے خلل کو دور کرنے کے لیے ٹریفک کنٹرول روم، سوشل میڈیا ،واٹس اپ، فیس بک، ٹویٹر ، FM 88.6 اور راہنما 1915 کے ذریعے متعلقہ ٹریفک سیکشن کوبروقت آگاہ کیا گیا تاکہ بروقت خلل کو دور کیا جا سکے گا۔
اس حوالے سے ؑایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے کی گئی اچھی کاوشوں کو سراہا ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو بروقت آگاہی دی جارہی ہے اور ٹریفک کی روانی کو اس سے بہتر بنایا جائے گا۔