فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت22سالہ رفیق ولد نورالسلام جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دوسرے فرد کی شناخت کاعمل جارہی ہے
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت22سالہ رفیق ولد نورالسلام جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دوسرے فرد کی شناخت کاعمل جارہی ہے

کورنگی نمبر 1چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے2افراد ہلاک

تھانہ زمان ٹاون کی حدود کورنگی نمبر 1 چکرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔فائرنگ کا واقعہ پہاڑی کے اوپر درگاہ کے قریب پیش آیا ہے ۔فائرنگ کے واقعہ میں  ہلاک ہونے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی موٹر سائیکل پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔دونوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔ابتدائی تفیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

اس حوالے سے زمان ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب موٹرسائیکل بھی گری ہوئی ملی  ہے۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والےدونوں افراد کی لاشوں کو پولیس کاروائ کے بعد جناح ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت22سالہ رفیق ولد نورالسلام جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دوسرے فرد کی شناخت کاعمل جارہی ہے۔

زمان ٹائون پولیس کے مطابق جائے وقوع سے تین نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہے جنکوفرانزک کیلیے لیبارٹری بھیجاجارہاہے۔جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں مقتولین سے دوموباہل فون بھی ملے ہیں۔