رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا، وزیر منصوبہ بندی
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا، وزیر منصوبہ بندی

وزیر اعظم ویکسینیسن سے پہلے ہی کورونا میں مبتلا تھے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے ہی سے کورونا وائس میں مبتلا تھے اس لیے ویکسین کو بے اثر قرار دینا درست نہیں۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خیریت سے ہیں، انہیں کورونا اس لیے ہوا کہ پہلے سے کورونا والے شخص کو صحت یابی کے بعد دوبارہ بھی کورونا ہوسکتا ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی حالیہ لہر برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کے باعث ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے رابطے میں رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔