کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سماجی کارکن اعجاز عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2018 کے جنرل الیکشن مسلم لیگ ن کی جیب کو دھاندلی کے ذریعے شکست میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن اب بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
اعجاز عباسی نے کہا کہ این اے 249 کے عوام خوش نصیب ہیں کہ ان کے حلقے سے نواز شریف کا بااعتماد ساتھی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل الیکشن لڑ رہا ہے۔
اعجاز عباسی نے کہا کہ فنڈ ملے یا نہ ملے مفتاح اسماعیل اپنی جیب سے علاقے کے عوام کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مفتاح اسماعیل نہیں علاقے کے عوام لڑرہے ہیں اور الیکشن جیت کر مخالفین کے دانت کھٹے کردیں گے۔