مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی دہشتگردی جاری ہے،فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لے کراب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں گھرگھر تلاشی کے دوران چادراورچار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جبکہ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔
قابض افواج کی جانب سے علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے۔