فرانس میں مرغی کو حلال طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی حکومت نے ملک میں مرغی کو حلال طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق جولائی 2021 سے ہوگا جبکہ رمضان سے قبل پابندی لگانے پر مسلم رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔
فرانس کے مختلف شہروں میں قائم مساجد کے ڈائریکٹرزکی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی وزارت زراعت اور خوراک کی جانب سے مرغیوں کے ذبح پر پابندی کے فیصلے سے ملک میں موجود مسلمانوں میں منفی تاثر ابھرے گا تاہم متعلقہ وزارت کو فیصلے پر خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مرغیوں کو حلال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر فرانس میں موجود مسلم برادری نے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں مذہبی تعلیمات پرآزادی کے ساتھ عمل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔