شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خام چینی درآمد کرنے سے انکار کرتے ہوئے وزرات تجارت کو خط لکھ دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی طرف سے وزرات تجارت کو باقاعدہ خط لکھ کر خام چینی درآمد نہ کرنےکے فیصلے آگاہ کیا گیا ہے ۔
خط میں شوگر ملز نےکہا ہےکہ اب شوگر ملز بند ہوگئی ہیں اور خام چینی تقریباً 98 روپے فی کلو میں پڑے گی ، حکومت نے خام چینی کی درآمد پر ٹیکس ریلیف بھی کم دیا اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی پر ٹیکس ریلیف زیادہ دیا گیا ۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق خام چینی کی درآمد پر صرف ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 دیا گیا جب کہ سرکاری سطح پر چینی کی درآمد,مقامی سپلائی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ،اس کے علاوہ سرکاری سطح پر چینی کی درآمد پر 3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5 سے 0.25 فیصد کیا گیا ۔